۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیعہ جامع مسجد ساکی ناکہ ممبئی

حوزہ/ ہر روز دوپہر اور رات کو پانچ سو لوگوں کو جن کے پاس ان مشکل حالات میں کھانے کو کچھ بھی نہیں ہے چاہے وہ ھندو ہوں یا مسلمان سنی ہوں یا شیعہ سبھی کے کھانے کا اہتمام کرکے بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کا ایک بہت بڑا درس دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں کرونا وائرس کے سبب ۲۱دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، دوسری طرف اس کی وجہ سے روز مرہ کے روزگار پہ مشتمل غریب طبقے پر شدید اثر پڑ رہا ہے۔

جسے دیکھتے ہوئے لائق مند افراد اپنی ذمہ داری کو بلا تفریق مذہب و ملت بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ انہیں میں سے ایک ممبئی میں شیعہ جامع مسجد مدرسہ صاحب الزمان( عج) خیرانی روڈ ساکی ناکہ جہاں سے ضرورت مندوں کی مستقل مدد کی جا رہی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق مسجد کی جانب سے پہلے غریبوں میں تین بار راشن تقسیم کیا گیا اور یہ راشن تمام مذاہب کے لوگوں کو دیا گیا، مسجد کی کمیٹی نے لوگوں کے گھروں تک یہ راشن پہونچایا جو ضرورت مند تھے۔ اس کے بعد مسجد کی جانب سے ہر روز دوپہر اور رات کو پانچ سو لوگوں کو جن کے پاس ان مشکل حالات میں کھانے کو کچھ بھی نہیں ہے چاہے وہ ھندو ہوں یا مسلمان سنی ہوں یا شیعہ سبھی کے کھانے کا اہتمام کرکے بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت کا ایک بہت بڑا درس دیا ہے کہ انسانیت ہمارے سب سے بڑی چیز ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .